ایل سیز نہ کھلیں توادویات کا بحران آ سکتا ہے، وزارت صحت

وفاقی وزارت صحت نے کہا کہ خام مال کی درآمد کیلیے ایل سیز نہ کھلیں توادویات کا بحران آ سکتا ہے۔

وفاقی وزارت صحت نے وزارت خزانہ کو خط لکھا ہے کہ خام مال کی درآمد کیلیے ایل سیز نہ کھلیں توادویات کا بحران آ سکتا ہے جب کہ دوا ساز فیکٹریوں کے پاس اب صرف چند ہفتوں کا خام مال بچا ہے۔

خط ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی سفارش پر لکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں