ممتاز صنعتکار ایس ایم منیر مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے

   ممتاز صنعتکار ایس ایم منیر مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

سابق صدر کورنگی ایسوسی ایشن زبیر چھایا نے 77 سالہ ایس ایم منیر کے انتقال کی تصدیق کی۔ ایس ایم منیر مختلف تجارتی و صنعتی انجمنوں کے سربراہ بھی رہے ہیں۔

اس حوالے سے گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ  نے ایس ایم منیر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایس ایم منیر آج دوپہر کورنگی ٹریڈ انڈسٹری کی تقریب میں بھی شریک ہوئے تھے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ مرحوم نے ملک کی صنعتی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا، ایس ایم منیر حقیقی معنوں میں بابائے صنعت تھے، ان کے انتقال کی خبر سن کر گہرا صدمہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم نے تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے بہت محنت کی اور اعلیٰ کردار کے مالک تھے۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے معروف صنعتکار ایس ایم منیر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ مرحوم ایس ایم منیر نے کاروباری برادری کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ سماجی شعبے میں بھی نمایاں خدمات سر انجام دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں