گندم کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر169 فیصد نمود ریکارڈ

ملک میں گندم کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر168.55 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبرتک کی مدت میں گندم کی درآمدپر397.67 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 168.55 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں گندم کی درآمدات کاحجم 148.08 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ اکتوبرمیں گندم کی درآمدپر145.43 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف

ہواجوستمبرمیں 137.55 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اکتوبرمیں 101.42 ملین ڈالرتھا،مالی سال 2022 میں گندم کی درآمدات پر328.29 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں