مینوجیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سالانہ کی بنیادوں پر دس فیصد اضافہ

پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبر2022 تک کی مدت میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات کاحجم 1.332ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے ملک کو1.208 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اکتوبر2022 میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات کاحجم 355 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں 35 فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال اکتوبرمیں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے ملک کو262 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا،ستمبرکے مقابلہ میں اکتوبرمیں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پردو فیصدکی نمودیکھنے میں آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں