ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سالانہ بنیاد پرتین فیصد اضافہ

ملک سے ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر3 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات کاحجم 854 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات کاحجم 830 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

اکتوبرمیں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات کاحجم 221 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 206 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اکتوبرمیں 195 ملین ڈالرتھا،مالی سال 2022 میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو2.618 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں