چین سے درآمد 230 میں سے 46 مسافر بوگیاں رواں ماہ پاکستان پہنچ جائیں گی

 چین سے درآمد 230 مسافر بوگیوں میں سے 46 رواں ماہ پاکستان پہنچ جائیں گی۔

چین سے درآمد 230 مسافر بوگیوں کی پہلی کھیپ میں 46مکمل طور پر تیار ہیں اور 24 نومبر کو کراچی پورٹ پر پہنچ جائیں گی، بوگیوں کا لاہور کراچی کے درمیان ٹرائل مکمل کرنے کے بعد ہی ٹرین آپریشن کے لیے استعمال میں لایا جائے گا، ان بوگیوں میں اے سی بزنس کلاس پارلر کار کلاس اور اکانومی کلاس شامل ہے۔

پاکستان ریلوے اور چین  سے 149 ملین ڈالر کی مسافر بوگیاں درآمد کرنے کا معاہدہ کیا ہے جبکہ چین سے دیگر بوگیوں کے لیے میٹریل درآمد کرکے انھیں یہاں پاکستان کیرج شاپس میں تیار کیا جائے گا۔ مسافر بوگیوں کو واشنگ لائن لے جا کر دھویا جائے گا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے سلمان صادق کا کہنا ہے کہ درآمد کی جانے والی مسافر بوگیوں کا ٹرائل کرنے ٹیکینکل طور پر کرنا ضروری ہوتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں