طورخم بارڈر،کسٹم نے ایک ہفتہ میں 45 ہزار ڈالرز برآمد کیے

 کسٹم نے ایک ہفتہ میں طورخم بارڈر سے اسمگل ہونیوالے 45 ہزار ڈالرز برآمد کرلیے۔

طورخم سرحدی گزرگاہ کے ذریعے افغانستان امریکی ڈالرز اسمگلنگ کیخلاف کسٹم عملہ کا کریک ڈاؤن، ایک ہفتہ کے دوران 45 ہزار جبکہ اگست میں 26 ہزار امریکی ڈالرز سمیت دیگر غیرملکی کرنسی برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کر دیا۔

کلکٹر کسٹم خیبر پختونخوا معین الدین احمد وانی کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کے احکامات کی روشنی میں طورخم سرحدی گزرگاہ پر کسٹم انفورسمنٹ کا اضافی اور تجربہ کار عملہ تعینات کردیا گیا۔

کسٹم کلکٹر معین الدین احمد وانی نے کہا کہ وزارت داخلہ نوٹیفیکیشن کے مطابق طورخم ایمیگریشن سیکشن اور مسافروں کی آمدورفت اور جامہ تلاشی کی اختیارات کسٹم انفورسمنٹ عملہ کو تفویض کردیا گیا اور افغانستان کوڈالرز کی سمگلنگ کیروک تھام کے لیے عملہ دن رات چوکس کردیا۔

انھوں نے کہا کہ طورخم سرحدی گزرگاہ پر ملک سے ڈالرز سمیت دیگر غیرملکی کرنسی افغانستان سمگل کرنے کی اطلاعات تھی۔ ڈالرز اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ایڈیشنل کلکٹر سید ذاکر محمد کی قیادت میں عملہ نے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران مختلف کاروائیوں میں 45 ہزار امریکی ڈالرز سمیت دیگر غیرملکی کرنسی کو افغانستان اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا جبکہ ماہ اگست میں 26 ہزار امریکی ڈالرز کو قبضہ میں لیاگیااور ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں