وفاقی حکومت نے مزید5لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمدات کا عمل شروع کردیا

وفاقی حکومت نے مزید 5لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمدات کا عمل شروع کردیا ہے۔

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے گندم کی درآمد کیلیے ٹینڈر بھی جاری کردیا ہے، گندم کے بین الاقوامی سپلائرز سے 28 نومبر 2022 تک لفافہ بند بولیاں طلب کرلیں گئی ہیں، لفافہ بند بولیاں28نومبر کو ہی کھولی جائیں گی۔

بولیاں 16دسمبر 2022 سے 8 فروری 2023 کے دوران گندم کی درآمد کیلیے مانگی گئی ہیں، ایک لاکھ میٹرک ٹن سے کم مقدار کی بولی منظور نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں