حکومت سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لیے وزیر اعظم کسان پیکچ کے فقری نفاذ کو یقینی بنائے میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی مدد اور ملک بھر میں اس پیکج کے ثمرات حاصل کرنے کے لیے 1.8 ٹریلین روپے کے وزیر اعظم کسان پیکج پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

جمعرات کو جواد حفیظ کی قیادت میں ترقی پسند ماہرین زراعت کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایف سی کے سی ای او میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ اس وقت اس پیکج پر فوری عمل درآمد کی ضرورت ہے تاکہ کاشتکار اور کسان کھادوں، ڈیزل، ٹریکٹر اور دیگر اشیاءکے اخراجات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی فصلوں کی بروقت بوائی کر کے اس سے بھر پور فائدہ اٹھا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پیکج غریب کسانوں کو ون ونڈو آپریشن کے تحت فراہم کیا جانا چاہیے تاکہ ان کی مشکلات کو دور کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بہترین کوالٹی کا بیماریوں سے پاک بیج، ترجیحا ہائی ٹیک ہائبرڈ بیج، سیلاب سے متاثرہ کسانوں کو دیا جائے کیونکہ معیاری بیج بمپر فصل کے لیے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور کسانوں کو درپیش شکایات کو کسی سیاسی و علاقائی امتیاز کے بغیر ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں