چین کے قونصل جنرل ژائو شیرین نے کہا ہے کہ سی پیک میں مزید چار راہداریوں کو شامل کیا جا رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں کانگریس میں اپنائی گئی پالیسیوں کے اثرات کے بارے میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پاکستان اور چین نے وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین کے دوران اتفاق کیا تھا، اس منصوبے سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا جبکہ چین اس سلسلے میں سہولیات فراہم کرے گا۔