پاکستان اور مشرقی افریقا کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ، برآمدات میں 24فیصد ،درآمدات میں 34.51فیصد نمود ریکارڈ

پاکستان اورمشرقی افریقا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیاد پر نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے،مشرقی افریقا کو پاکستانی برآمدات میں 24 فیصد جبکہ درآمدات میں 34.51 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کے اس حوالے سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کینیا،ماریشیس، تنزانیہ اورمشرقی افریقا کے دیگرممالک کو برآمدات سے ملک کو168.11 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 24 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشرقی افریقا کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو135.56 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا،

ستمبرمیں خطے کے ممالک کو65.36 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئیں جواگست میں 53.91 ملین ڈالر اورگزشتہ سال ستمبرمیں 45.56 ملین ڈالرتھیں، مالی سال 2022 میں مشرقی افریقا کوبرآمدات سے ملک کو642.11 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مشرقی افریقا کے ممالک سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر34.51 فیصدکی نمورریکارڈکی گئی ۔ جولائی سےستمبر2022 تک کی مدت میں مشرقی افریقا کے ممالک سے 209.96 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 156.09 ملین ڈالرتھیں۔

ستمبرمیں مشرقی افریقا کے ممالک سے 82.35 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئیں جواگست میں 80.65 ملین ڈالر اورگزشتہ سال ستمبرمیں 65.05 ملین ڈالرتھیں۔ مالی سال 2022 میں مشرقی افریقا سے 800.200 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں