پاکستان کی جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کوبرآمدات میں 8 فیصد ،درآمدات میں 6 فیصد کی نموریکارڈ

پاکستان اور جنوب مشری ایشیا کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، پہلی سہ ماہی میں جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کوبرآمدات میں 8.60 فیصد اوردرآمدات میں 6.74 فیصد کی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جنوب مشری ایشیا کے ممالک انڈونیشیا، ملائشیا، سنگاپور،تھائی لینڈ اورخطہ کے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو302.32 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8.60 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جنوب مشری ایشیا کے ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 278.38 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

ستمبرمیں خطہ کے ممالک کو90.53 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئیں جواگست میں 107.76 ملین ڈالر اورگزشتہ سال ستمبرمیں 97.28 ملین ڈالرتھیں۔مالی سال 2022 میں جنوب مشری ایشیا کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو1.539ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر6.74 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے،پہلی سہ ماہی میں جنوب مشری ایشیا کے ممالک سے درآمدات کاحجم 2.458 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.303 ارب ڈالرتھا۔

ستمبرمیں جنوب مشری ایشیا کے ممالک سے 790.47 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئیں جو اگست میں 900.36 ملین ڈالر اورگزشتہ سال ستمبرمیں 812.26 ملین ڈالرتھیں۔ مالی سال 2022 میں جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک سے مجموعی طورپر9.710 ارب ڈالر کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں