تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پر27 فیصد کمی

 ملک کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پر27 فیصد اوراکتوبرمیں 42 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، جاری مالی سال کے دوران ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر ایک فیصدکی نموجبکہ درآمدات میں 16 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبر2022 تک کی مدت میں ملک کے تجارتی خسارہ کاحجم 11.47 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 27 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستان کو15.62 ارب ڈالرکاتجارتی خسارہ ہواتھا۔

اکتوبرمیں تجارتی خسارہ میں سالانہ بنیادوں پر42 فیصد اورستمبرکے مقابلہ میں ماہانہ بنیادوں پر22 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، اکتوبرمیں ملک کاتجارتی خسارہ 2.27 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 2.90 ارب ڈالر اورگزشتہ سال اکتوبرمیں 3.91 ارب ڈالرتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پرایک فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے،جولائی سے لیکراکتوبرتک کی مدت میں ملکی برآمدات کاحجم 9.55 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 9.46 ارب ڈالرتھا۔اکتوبرمیں ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر4 فیصدکی کمی اورستمبرکے مقابلہ میں ماہانہ بنیادوں پر3 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے،

اکتوبرمیں ملکی برآمدات کاحجم 2.37 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 2.45 ارب ڈالر اورگزشتہ سال اکتوبرمیں 2.46 ارب ڈالرتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں ملکی درآمدات میں سالانہ بنیادں پر16 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ جولائی سے اکتوبرتک کی مدت میں ملکی درآمدات کاحجم 21.02 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 25.08 ارب ڈالرتھا۔

اکتوبرمیں ملکی درآمدات میں 27 فیصد اورستمبرکے مقابلہ میں ماہانہ بنیادوں پر13 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، اکتوبرمیں درآمدات پر4.67 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جوستمبرمیں 5.35 ارب ڈالر اورگزشتہ سال اکتوبرمیں 6.37 ارب ڈالرتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں