ٹر یڈ اینڈ انڈسٹر ی کا کا روبار دوست گورنر سندھ کی تعیناتی کا خیرمقدم:عرفان اقبال شیخ، صدر ایف پی سی سی آئی

صدرایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے صوبہ سندھ کے نئے گورنر کامران ٹیسوری کو پاکستان کی تمام کاروباری، صنعتی اور تاجر برادری کی جانب سے خوش آمدید کہا ہے؛ کیونکہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ نئے گورنر سندھ کاروبار ی سر گرمیوں کے لیے دوستانہ مزاج اور تجارتی و صنعتی پس منظرکی وجہ سے کراچی بالخصوص اور بالعموم سندھ کے کاروباری اور معاشی حالات کو بہتر بنانے میں کافی مدد ملے گی۔ عرفان اقبال شیخ نے مزید کہا کہ کراچی ملک کا کاروباری، مالیاتی، تجارتی اور معاشی حب ہے اور وقت کی ضرورت تھی کہ ایک ایسے گورنر کا تقرر کیا جائے جو کاروباری اور اس کے لیے درکار سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی پیچیدگیوں کو سمجھتا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ان سے بڑی امیدیں ہیں کہ وہ شہر کو بدانتظامی، بدعنوانی اور غفلت سے پیدا ہونے والے مسائل سے نکالیں گے۔صدرایف پی سی سی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ نئے گورنر کو چاہیے کہ وہ پہلے دستیاب موقع پر تاجر برادری کے ساتھ بیٹھ کر شہر کی کھوئی ہوئی شان کو بحال کرنے کے لیے کاروبار کرنے کی لاگت میں کمی اور کراچی میں کاروبار کرنے میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے اقدامات کریں۔

عرفان اقبال شیخ نے نئے گورنر کے سامنے تاجر برادری کی ضروریات کا خاکہ پیش کیا ہے تا کہ وہ فوری طور پر کراچی کی معاشی سرگرمیوں میں بہتری پیدا کرنے کے لیے اقدامات لینا شروع کرسکیں: (i) کراچی کے تجارتی اور صنعتی مراکز میں فوری طور پر امن و امان بحال کیا جانا چا ہیے؛کیو نکہ سرمایہ وہ پہلی چیز ہوتی ہے کہ جوشورش زدہ علاقوں سے پرواز کر جاتی ہے (ii) کے الیکٹر ک کو بجلی کی فراہمی میں منصفانہ طریقوں کو اپنانے کا پابند بنایا جانا چاہیے؛ صنعتی علاقوں کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے اور اوور بلنگ کو مکمل طور پر ختم کیا جائے (iii) سڑکوں اور سیوریج جیسے بنیادی ڈھانچے کی فوری مرمت، دیکھ بھال اور اپ گریڈیشن کی ضرورت ہے (iv) کراچی کو اپنی ہزاروں فیکٹریوں اور مارکیٹوں تک رسائی کے لیے ایک بہتر، سستی اور قابل اعتماد پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کی ضرورت ہے؛تا کہ دو کروڑ سے زائد آبادی کا یہ شہر پھل پھول سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں