دبئی میں روسی شہری پراپرٹی کے سب سے بڑے خریدار، پاکستان کا ساتواں نمبر

روسی شہری دبئی میں پراپرٹی کے سب سے بڑے خریدار ہیں جب کہ خریداروں میں پاکستان کا نمبر ساتواں ہے۔

ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق روسی شہری دبئی کی مارکیٹ میں جائیداد کے سب سے بڑے خریدار کے طور پر سامنے آئے ہیں، خریداروں کے طور پر انھوں نے انڈین، برطانوی اور اطالوی سرمایہ کاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بروکریج فرم بیٹر ہومز کی طرف سے جاری کردہ 2022 کی تیسری سہ ماہی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسیوں کے بعد برطانیہ، انڈیا، جرمنی، فرانس، امریکا، پاکستان، لبنان، کینیڈا اور رومانیہ کے سرمایہ کار آتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں