گندم بیج کی شیئرنگ بیسز پر فراہمی منصوبہ، پنجاب کا انکار

وفاقی حکومت کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں شیئرنگ بیسز پرگندم کے بیج فراہمی کے منصوبے میں شراکت سے صوبہ پنجاب نے انکار کر دیا۔

ایکسپریس کو ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ملک کے سیلاب زدہ علاقوں میں گندم کی کاشت کے لیے بیج فراہمی کے منصوبے کو حتمی شکل دے چکی ہے اس منصوبے کے تحت وفاق اور صوبائی حکومت مل کر شیئرنگ کی بنیاد پر کاشتکاروں کو گندم کے بیج فراہم کریں گے، گندم کے بیج فراہمی کا مقصد سیلاب زدہ علاقوں میں کاشت کاروں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

بیج فراہمی کے منصوبے کے تحت وفاقی حکومت کی جانب سے 7 ارب روپے کے بیج تقسیم کیے جائیں گے جبکہ سندھ کی جانب سے 8 ارب کے گندم بیج کے بیگ تقسیم کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں حکومت سندھ کی جانب سے 20 لاکھ گندم کے بیج کے بیگ تقسیم کیے جائیں گے اور وفاق کی جانب سے سندھ میں 8 لاکھ بیگ تقسیم کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں