جرمنی کا پاکستان کے ساتھ شمسی توانائی کی تجارت بڑھانے پر اتفاق

 جرمنی نے شمسی توانائی سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔

وزیر تجارت سید نوید قمر سے فارن ٹریڈ پالیسی ڈویژن کے سربراہ برائے جنوبی ایشیا ٹوبیاس پیئرلنگز کی قیادت میں جرمنی کے تجارتی وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزارت تجارت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان اور جرمنی کے درمیان باہمی تجارت اور دو طرفہ کارپوریٹ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سولر انرجی، لاجسٹک اور گارمنٹس کی طرح مختلف شعبوں میں تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے جرمنی کے وفد کی سربراہی کرنے والے ٹوبیاس پیئرلنگز کو تحفہ بھی پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں