حکومت فرینڈلی بزنس ماحول کیلئے اقدامات اٹھائے، فرازالرحمان

پاکستان بزنس گروپ آرگنائزیشن کا عشائیہ، مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب تھے
عمران منیار ، جاوید عالم اوڈھو ، فرحان الرحمان، زبیر چھایا کا خطاب، ناصر شیخ و دیگر کی شرکت

پاکستان بزنس گروپ آرگنائزیشن کا کارپوریٹ میٹ اپ ڈنر کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ اس تقریب میں 400 سے زائد کاروباری شخصیات، سیاستدانوں، بیوروکریٹس، ٹیکنوکریٹس، صحافیوں، شوبز اسٹارز اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ تقریب سے صدر کاٹی اور بانی صدر پاکستان بزنس گروپ آرگنائزیشن فراز الرحمان ، مہمان خصوصی مرتضیٰ وہاب ایڈمنسٹریٹر کراچی، عمران منیار ایم ڈی ایس ایس جی سی، جاوید عالم اوڈھو اے آئی جی سندھ پولیس، فرحان الرحمان، زبیر چھایا، سیف الدین جونیجو، دانش خان، محسن قائم خانی نے خطاب کیا۔ صدر کاٹی اور بانی صدر پاکستان بزنس گروپ آرگنائزیشن فراز الرحمان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ موجودہ معاشی حالات کی وجہ سے بزنس کمیونٹی شدید پریشانی میں مبتلا ہے۔ انہوں نے حکومت سے فرینڈلی بزنس ماحول کیلئے مثبت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔تقریب میں قائم مقام صدر پاکستان بزنس گروپ آرگنائزیشن ناصر شیخ، علی عرش خان، عبدالوہاب ایدھی، وحید پنجوانی، محمد ساجد مغل، فواد شیخ، خرم انیس، عمران احمد خان، چوہدری نعتیق، سعدی خالد، کاشف علی شیخ، ایاز سعید، شعیب اور دیگر نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں