ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 4 فیصدکی نموریکارڈ

             :ملک سے ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر4 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن (آپٹما) کی طرف سے جاری کردہ عبوری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک سے 4.62 ارب ڈالرمالیت کی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات ریکارڈکی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو4.42 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ستمبرکے مہینہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کاحجم 1.56 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 5 فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ سال ستمبرمیں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو1.49 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں