بینک دولت پاکستان نے میسرز ٹی اے جی انوویشن پرائیویٹ لمیٹڈ کو قابل اطلاق قوانین کے مطابق فوری طور پر الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز (ای ایم آئی) کے طور پر آپریٹ کرنے کے لئے دی گئی اصولی منظوری اور پائلٹ آپریشنز کی منظوری کو منسوخ کر دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے یہ فیصلہ اپنے ضوابطی تقاضوں کی خلاف ورزی کی نشاندہی اور کمپنی کے پائلٹ آپریشنز کے دوران سامنے آنے والے دیگر خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کے مفاد کو تحفظ دینے کے لئے کیا ہے۔ ای ایم آئیز ایسے ادارے ہوتے ہیں جو والٹ، پری پیڈ کارڈز اور ادائیگی کے کنٹیکٹ لیس آلات جیسے اختراعی، صارف دوست اور کم لاگت کم قدر کے حامل ڈجیٹل ادائیگی کے آلات کی پیشکش کرتے ہیں۔
میسرز ٹی اے جی کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے صارفین کے تمام والٹس کو بند کر دے اور گوگل پلے اسٹور، ایپل ایپ اسٹور اور کسی بھی دیگر پلیٹ فارم پر موجود اپنی ایپلی کیشن کو فوری طور پر وہاں سے ہٹا دے۔قبل ازیں اسٹیٹ بینک نے 4 اگست 2022ء کو اپنی پریس ریلیز میں عوام کو میسرز ٹی اے جی کے خلاف کئے گئے ضوابطی اقدام کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔