ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ نے ملک کی تمام کاروباری، صنعتی اور تاجر برادری کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستان اور اسکاٹ لینڈ نے اسکاٹش چیمبر آف کامرس کے ساتھ بڑے پیمانے پربز نس ٹو بزنس تعاون کا آغاز کر دیا ہے اور یہ تعاون کا معاہدہ پاکستانی کمپنیوں کو تقریباً 15000بڑی اسکاٹش کمپنیو ں تک رسائی فراہم کرے گا۔ معا ہدہ برآمدات کے فروغ، برا ہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری،جوائنٹ وینچرز اوربزنس ٹو بزنس روابط کے حوالے سے ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔اسکاٹ لینڈ کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کی سربراہی ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر سلیمان چاؤلہ کر رہے ہیں اور اس میں پاکستان کے ممتاز صنعتکار شامل ہیں؛ جن میں اسکاٹ لینڈ، یو کے اور یورپی یونین ممالک کے سرکردہ تاجر رہنما بھی شامل ہیں۔ سلیمان چاؤلہ نے کہا کہ اس معاہدے کی ایک بڑی امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ اسکاٹ لینڈ کے 30علاقائی چیمبرز بھی اس معا ہدے کے تحت پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔
صدر کاٹی جوہر علی قندھاری کا سی ای او کائیٹ زاہد سعید کو تمغہ امتیاز ملنے پر اظہار تشکر
بڑھتے برقی کچرے سے دنیا کو شدید مسائل کا سامنا
ایپل نے صارفین کے لیے نئی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کردی
چین میں دنیا کی سب سے بڑی لالٹین تیار
جنوبی افریقہ میں غصیلے ہاتھی کا سیاحوں کے ٹرک پر حملہ
قلیل ترین مدت میں پانی سے بھرے ٹینک سے نکلنے کا عالمی ریکارڈ
مہنگائی پر مہنگائی ، آئی ایم ایف نے ایک اور پٹرول بم گرانے کی تجویز دیدی
فیس بک میں ایک بڑی تبدیلی جو آپ کا اس پلیٹ فارم کے استعمال کا تجربہ بدل دے گی
بنجر زمین کیلئے گندم کے بیج کی نئی قسم تیار ،زرعی انقلاب آسکتا ہے،ماہر
ایلون مسک نے ’قاتل روبوٹ ‘ بنانے کا دعویٰ کر دیا