پاکستان سٹاک ایکسچینج نے آن لائن پورٹل کے ذریعے فہرست سازی کے عمل کو ڈیجیٹائز کرنا شروع کر دیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے آن لائن پورٹل کے ذریعے فہرست سازی کے عمل کو ڈیجیٹائز کرنا شروع کر دیا۔

جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آن لائن پورٹل کو فہرست سازی کے عمل کومکمل خودکار کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔نئے پورٹل کے ذریعے لیڈ منیجر، مشیر یا کنسلٹنٹس ایکویٹی، قرض، میوچل فنڈز اور ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز کی فہرست سازی کے لئے آن لائن درخواستیں اور دستاویزات جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
مزید برآں کمپنیوں یا کنسلٹنٹس کے ذریعے پبلک آفرنگ ریوولوشنائز ڈیجٹائز ایکسپرینس (پرائیڈ)کا استعمال فہرست سے نام نکالنے ، انضمام یا رضاکارانہ ڈی لسٹنگ کے خلاف بھی دستاویزات جمع کرانے کے لئے کیا جا سکتا ہے۔پرائیڈ کا سافٹ لانچ دسمبر 2021 میں کیا گیا تھا جس کے بعدپاکستان اسٹاک ایکسچینج کی لسٹنگ اور آئی ٹی یونٹس نے کنسلٹنٹس، ایڈوائزرز اور لیڈ منیجرز سے موصول ہونے والے تاثرات کی بنیاد پر بہتری کے شعبوں کو حل کرنے پر کام کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پورٹل اب صارف کے بہتر تجربے کے لئے جدید اور اعلیٰ خصوصیات پیش کرتا ہے۔پرائیڈ کے اجراء کے موقع پر بات کرتے ہوئے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، فرخ ایچ خان نے کہا کہ پرائیڈ ڈیجیٹلائزڈ سوچ کے ذریعے اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ جمع کرنے اور فہرست سازی کے تجربے کو بڑھانے کے لئے ایک اہم قدم ہے۔
اس اختراعی پورٹل کی افادیت اور اہمیت اس لحاظ سے کئی گنا زیادہ ہے کہ یہ لسٹنگ ایپلی کیشنز کو فائل کرنے، لسٹنگ ایپلیکیشن اسٹیٹس کی آسان ٹریکنگ اور ریکارڈ کو برقرار رکھنے کا ایک آسان طریقہ فراہم کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی اورپاکستان اسٹاک ایکسچینج دونوں ایکویٹی اور ڈیٹ سیکیورٹیز جاری کرنے والوں کے ساتھ اپنی منظوریوں کو شیئر کرنے کے لیے اس پلیٹ فارم کو استعمال کر سکتے ہیں۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پرائیڈ فہرست سازی کے عمل کو آسان بنانے میں اہم کرداراداکرےگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے فرنٹ لائن ریگولیٹر کے طور پر مارکیٹ کے شرکاء کو بہترین ان کلاس ڈیجیٹل تجربہ فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، اس طرح مشیروں اور کنسلٹنٹس کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں