ٹرین آپریشن معطلی سے ملازمین کو تنخواہیں دینا مشکل ہو گیا

ٹرین آپریشن مسلسل معطل ہونے سے ریلوے کو کلاس فور کے ملازمین کو ماہانہ تنخواہیں دینا مشکل ہوگیا ہے۔

وفاق کی جانب سے بھی محکمہ ریلوے کی کوئی مالی امداد نہ ہونے سے وزارت ریلوے کو مالی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ لاہور سمیت دیگر ساتوں ڈویژنوں میں کام کرنے والے ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی نہ ہو سکی، سب سے زیادہ ریلوے کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے کلاس فور کے ملازمین پریشان ہیں۔

گینگ مین، واشنگ لائن اور ورکشاپس میں کام کرنے والے ملازمین تنخواہ کے حصول کے لیے روزانہ ریلوے اکاؤنٹس دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہوگئے لیکن ریل کا پہیہ رکنے سے ریلوے کو کسی قسم کا ریونیو حاصل نہیں ہورہا ہے، محکمہ کو مالی اخراجات کا بھی سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں