سپر ٹیکس عائد کیے جانے کے سبب بینکوں کے منافع میں 38 فیصد کمی ریکارڈ

 سپر ٹیکس عائد کیے جانے کے سبب بینکوں کے منافع میں 38 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

حکومت نے قبل از ٹیکس منافع پر 10 فیصد سپر ٹیکس عائد کیا تھا، مالی سال 2022-23کے بجٹ میں سپر ٹیکس کے نفاذ کی وجہ سے اپریل اور جون کے دوران بینکوں کی آمدنی میں سال بہ سال بنیاد پر 38 فیصد کمی دیکھی گئی۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے اعدادو شمار کے مطابق سہ ماہی آمدن کی شرح 46 فیصد ریکارڈ کی گئی، حکومت نے شعبے کی مجموعی آمدنی میں کمی کی وجہ سے قبل از ٹیکس منافع پر 10 فیصد سپر ٹیکس عائد کیا ہے۔

اپریل اور جون میں سالانہ اور سہ ماہی بنیادوں پر قبل از ٹیکس منافع میں بالترتیب 37 اور 19 فیصد اضافہ ہوا اور سہ ماہی بنیادوں پر 160 ارب روپے تک کا اضافہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں