درآمدی پابندی کے باعث فوڈ انڈسٹری کو پرزہ جات منگوانے میں مشکلات کا سامنا

فوڈ پراسیسنگ انڈسٹری کو درآمدی پابندی کے باعث پلانٹ پرزہ جات بیرون ملک سے منگوانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

فوڈ پراسیسنگ انڈسٹری کو پلانٹ مشینری کے پرزہ جات کی قلت کا سامنا ہے جس سے غذائی اشیاء کی کمی اور ایکسپورٹ متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہورہا ہے۔

پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی وحید احمد کے مطابق ایچ ایس کوڈ 84/85 کے تحت درآمد کئے گئے اسپیئر پارٹس کی کلیئرنس نہ ہونے کی وجہ سے انڈسٹری کو پیداوار جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

وحید احمد کا کہنا ہے کہ حکومت نے فوری طور پر اسپیئر پارٹس کی کلیئرنس اور درآمد کی اجازت نہ دی تو فوڈ پراسیسنگ یونٹس بند ہونے کا خدشہ ہے،فوڈ پراسیسنگ انڈسٹری ملکی ضرورت پوری کرنے کے ساتھ ایکسپورٹ بھی کرتی ہے زرمبادلہ کی معمولی بچت کے لیے فوڈ پراسیسنگ انڈسٹری کو داؤ ہر نہ لگایا جائے ۔پورٹ پر رکے ہوئے درآمد کردہ اسپیئر پارٹس کی فوری کلیئرنس کی اجازت دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں