پوائنٹ آف سیل ڈیوائس نہیں لگانے دینگے، انجمن تاجران

آل پاکستان انجمن تاجران نے ایف بی آر کی جانب سے دکانوں پر پوائنٹ آف سیل ڈیوائس لگانے کو مسترد کر دیا ہے جبکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو ظلم قرار دیتے ہوئے انکوائری کا مطالبہ کیاہے۔

صدرآل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر انکم ٹیکس کیا ہوتا ہے، فیول ایڈجسمنٹ پر بھی 2 ٹیکسز لگائے جا رہے ہیں،یہ انکوائری ہونی چاہئے کہ اتنا ٹیکس کیوں لگا رہے ہیں؟ وزیر اعظم نوٹس لیں، ایف بی آر پھر پوائنٹ آف سیل کی طرف آگیا ہے کہ دکانوں پر ڈیوائس لگے گی، کسی بھی دکان پر ڈیوائس لگانے کی کوشش کی گئی تو ایف بی آرآفس کا گھیراؤ کریں گے، انکم ٹیکس فکس کرنے پرتیار ہیں، اگر حکومت ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرے گی تو ستمبر میں احتجاج کریں گے۔

صدرانجمن پاکستان بلوچستان رحیم کاکڑ نے کہاکہ یہ ٹیکس صوبہ بلوچستان میں بھی لاگو ہوا ہے، بلوچستان میں معاش کا کوئی ذریعہ نہیں، اگر ایسے ٹیکس لگ گئے تو معاشی نظام درہم برہم ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں