گوادر کے ماہی گیروں کو 2000 موٹر بوٹ انجن مفت فراہمی کا اعلان

گوادر کے ماہی گیروں کو 2000 موٹر بوٹ انجن مفت دیے جائیں گے۔

گوادر کے ماہی گیروں کو 2000 موٹر بوٹ انجن مفت دینے کیلیے گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے)کی نگرانی میں بولی کا باقاعدہ عمل شروع ہو گیا، دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 ستمبر مقررکی گئی ہے۔

گوادر پرو کے مطابق تمام فرموں کیلیے ایک اہم شرط رکھی گئی ہے کہ وہ کم از کم دو سال تک انجنوں کو مفت مرمت کی خدمت فراہم کرنے کی پابند ہوں گی۔ جی پی اے نے جون کے آخری ہفتے میں وزیر اعظم شہباز شریف کے اعلان کردہ اہم پیکج کے تحت غریب ماہی گیروں کو معیاری موٹر بوٹ انجنوں کی فراہمی کیلیے ٹینڈرز جاری کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں