اساطیری کاروباری رہنما مرحوم طارق سعید کی پہلی برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا

صدرایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے اساطیری، بلند پایہ اور بے پناہ مقبول کاروباری رہنما مرحوم طارق سعید کو ان کی پہلی برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ طارق سعید نے صنعت و تجارت کے رہنماؤں کی تین نسلوں کی پرورش اور حوصلہ افزائی کی ہے۔طارق سعید مرحوم کے صاحبزادے خرم طارق سعید نے کہا کہ ان کے والد نے ہمیشہ قائدانہ کردار ادا کیا اور ملک میں کاروباری ومعاشی سر گرمیوں اور روزگار کی فراہمی کے لیے پاکستان کی کاروباری، صنعتی اور تا جر برادری کو متحد کیا۔ انٹر نیشنل ٹر یڈ کمیونٹی کے بڑے اداروں جیسا کہ اسلامک چیمبرز آف کامرس، انڈسٹری اینڈ ایگریکلچر (ICCIA)، سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور کنفیڈریشن آف ایشیا پیسیفک چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (CACCI) کے پلیٹ فارم سے بین الاقوامی بزنس کمیونٹی نے بھی مرحوم طارق سعید کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔

ان اعلیٰ اداروں کی قیادت بھی مرحوم طارق سعید کو بالترتیب اسلامی، سارک اور ایشیا پیسیفک ممالک اور خطوں کے کاروباری رہنماوں کو ایک ساتھ لانے کا سہرا دیتی ہیں۔ طارق سعید ان اہم بین الاقوامی اور علاقائی فورمز اور اقتصادی تعاون کے اداروں میں پاکستانی کاروباری، صنعتی اور تا جر برادری کی فعال شرکت کو یقینی بنانے میں عمر بھر اہم کردار ادا کرتے رہے۔

ایف پی سی سی آئی میں منعقدہ ان کی برسی کی پرُ وقارتقریب میں کراچی کی ممتاز کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی اور زوم لنک پر بھی ملک بھر سے بڑے پیمانے پر کاروباری رہنما دعا میں شریک ہو ئے۔ دعائے مغفرت سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی نے کروائی۔ اس موقع پر سلطان چاولہ، میاں انجم نثار، میاں ناصر حیات مگوں، زکریا عثمان، ہمایوں سعید، عبدالقادر جعفر، سلیمان چاولہ، حاجی محمد یعقوب، شبیر منشا، شوکت عمر سن، سلطان رحمن، محمد علی میاں، مرزا عبدالرحمن، مرزا اختیار بیگ، مرزا اشتیاق بیگ، حاجی غنی عثمان اور ارشاد ریاض سمیت بڑی تعداد میں معروف کاروباری شخصیات نے شر یک ہو ئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں