چھوٹے تاجروں نے فکسڈ ٹیکس اسکیم مسترد کردی

آل پاکستان انجمن تاجران نے وفاقی حکومت کی جانب سے چھوٹے تاجروں کی سہولت کے لئے فکسڈ ٹیکس اسکیم مسترد کردی۔  

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ریٹیلرز پر جبری سیل ٹیکس کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، تاجر ڈنڈے کے زور پر بجلی کے بلوں پرجبری سیل ٹیکس ادا نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس صرف امپورٹرز اور مینوفیکچرر کی سطح پر وصول ہوتا ہے تاجر پہلے ہی بجلی کی خریداری پر سیل ٹیکس ادا کر رہے ہیں انکم ٹیکس انکم پر ہوتا ہے حکومت بجلی کے بلوں پر بھی وصول کررہی ہے۔

صدر انجمن تاجران کا مزید کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل کا امپوٹڈ فارمولہ کسی صورت قبول نہیں ہے، انکم ٹیکس فکس ہو سکتا ہے سیل ٹیکس فکس نہیں ہو سکتا ہے۔

خیال رہے کہ ایف بی آر کے مطابق چھوٹے تاجران کے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کی ادائیگی ماہانہ بجلی کے بل کے ساتھ ہوگی، فکسڈ ٹیکس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے چھوٹے تاجران سے ایف بی آرکسی اور مد میں سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس وصول نہیں کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں