ایف پی سی سی آئی کی بڑی صنعتوں پر سپر ٹیکس کی شدید مذمت

ایف پی سی سی آئی نے بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس کے نفاذ کی سختی سے مذمت کی ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر شبیر منشا نے بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس کے نفاذ کی سختی سے مذمت کی ہے جو پہلے ہی 29 فیصد کا بھاری کارپوریٹ ٹیکس ادا کرتی ہیں اور ملک میں لاکھوں ملازمتیں بھی پیدا کرتی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک کارپوریشنوں سے 39 فیصد ٹیکس وصول کرتے ہوئے معیشت کا پہیہ رواں دواں نہیں رکھ سکتا۔ مزید برآں، نجی شعبے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے کی جانے والی انویسمنٹ اس طرح کے کاروبار مخالف حالات میں مکمل طور پر ختم ہو جاتی ہے۔

شبیر منشا نے وضاحت کی کہ متاثر ہونے والی صنعتوں میں تمام بڑی صنعتیں شامل ہوں گی۔ یعنی سیمنٹ، اسٹیل، چینی، تیل اور گیس، کھاد، ایل این جی ٹرمینلز، ٹیکسٹائل، بینکنگ، آٹوموبائل، سگریٹ، مشروبات، کیمیکلز اور ایئر لائنز؛ جو کل 13 صنعتیں بنتی ہیں۔ مزید برآں، باقی تمام صنعتوں پر بھی 4 فیصد اضافی ٹیکس عائد کر دیاگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں