تیسری سہہ ماہی میں غیر ملکی سرمایہ کاری 58.8 فیصد کم رہی؛اسٹیٹ بینک

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 58.8 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔ 

جولائی تا مئی کے دوران مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری ایک ارب 58 کروڑ 63 لاکھ ڈالر رہی،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 3 ارب 85 کروڑ ڈالر رہی تھی۔

جولائی تا مئی 2022 تک براہ راست ہونے والی غیر ملکی سرمایہ کاری میں  5 فیصد کمی سے ایک ارب 59 کروڑ 68 لاکھ ڈالر رہی، رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری سے37 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کا انخلاء ریکارڈ کیا گیا،غیر ملکی پبلک انویسٹمنٹ 85 فیصد کمی سے 36 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہی۔

مئی 2022 میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہی مئی 2022 میں غیر ملکی پبلک انویسٹمنٹ سے 10 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کا انخلاء ریکارڈ کیا گیا،مئی 2022 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 14 کروڑ 12 لاکھ ڈالر رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں