مالیاتی فراڈ میں ملوث 22 کمپنیاں بند، 5 ارب کے جرمانے

سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 2020-21 کے دوران مالیاتی فراڈ میں ملوث 22 کمپنیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کمپنیوں کو بند کیا گیا ہے جب کہ قوانین کی خلاف ورزیوں پر 5 ارب روپے تک کے جرمانے کیے گئے ہیں۔

چیئرمین ایس ای سی پی عامر خان نے کہا ہمیں ایس ای سی پی میں کی جانے والی اصلاحات کے قوانین پر عملدرآمد کو آسان بنانا اور سرمایہ کاروں کو کاروباری آسانیاں فراہم کرنا ہے ۔ سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن نے سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے۔

رئیل اسٹیٹ کے شعبے کو دستاویزی شکل دینے اور ریگولائز منصوبوں کے اجرا کو فروغ دینے کے پیش نظر جامع اصلاحات کی گئی ہیں۔ پرائیویٹ، پبلک پارٹنرشپ کا ماڈل متعارف کروایا گیا ۔ تین ہاؤسنگ فنانس کمپنیاِں، ایک مائیکرو فنانس کمپنی، دو انوسٹمنٹ فنانس سروسز کا اجرا کیا گیا۔

ملک کی پہلی کولیکٹرل مینجمنٹ کمپنی کا بھی اجرا کیا گیا جو کسانوں کو زرعی اجناس کو جدید طریقوں سے اسٹور کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں