نوجوان نے ایک ہی فلم 292 مرتبہ دیکھ کر نیا ریکارڈ قائم کردیا

مارول فلموں کے مداح عام افراد نہیں ہوتے بلکہ بہت جنونی ہوتے ہیں اور اس کی تازہ مثال فلوریڈا کے ریمیرو ایلانِس ہیں جنہوں نے چند ماہ میں ’اسپائیڈر مین، نو وے ہوم‘ فلم 292 مرتبہ دیکھ کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

اب ریمیرو کو ایک ہی فلم کو بار بار دیکھنے کا نیا ریکارڈ بنایا ہے جس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی ہے۔ ریمیرو نے 720 گھنٹے تک یہ فلم دیکھی جس کا عرصہ 16 دسمبر 2021 سے 15 مارچ 2022 بنتا ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے لکھا ہے کہ ریمیرو ایلانِنس نے’ ٹکٹ لے کر فلم دیکھی اور اس دوران کسی دوسری سرگرمی میں حصہ نہیں لیا اور یوں وہ ایک ہی سرگرمی سے جڑے رہے۔ گنیز بک کا مطلب یہ ہے نہ وہ فون دیکھتے رہے، نہ ہی بیت الخلا گئے اور نہ ہی سوکر وقت گزارا۔ اس لیے وہ ریکارڈ کے اعزاز کے اہل ہیں جس کا دورانیہ ایک ماہ بنتا ہے۔

ریمیرو نے ثبوت کےطور پر ٹکٹ بھی جمع کرائے ہیں جو سب اصلی ہیں۔ اس کے علاوہ ہر بار فلم دیکھنے کے بعد تھیئٹر جانے والے ایک اور شخص سے اس کی تصدیقی ویڈیو بھی جمع کروائی۔ تین ماہ تک وہ سینما جاتے رہے اور بسا اوقات ایک دن میں کئی شو بھی دیکھے ہیں۔

پہلے چند ہفتوں تک اس نے روزانہ پانچ مرتبہ فلم دیکھی اور آخری کے شو دیکھنا محال تھا کیونکہ ان کے سر میں شدید درد ہوجاتا تھا۔ اس کے بعد روزانہ انہوں نے چار مرتبہ فلم دیکھنے کی راہ اپنائی۔ یہاں تک کہ تین ماہ بعد سینما سے فلم اترگئی اور دوسری فلم نے اس کی جگہ لے لی۔

اس سے قبل 2019 میں وہ ایونجرز اینڈ گیم فلم کو 191 مرتبہ دیکھ چکے ہیں جو اپنی جگہ ایک ریکارڈ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں