کے الیکٹرک کی بجلی 5روپے سے زائد مہنگی کرنے کی درخواست

کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکڑک نے بجلی 5 روپے 27 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی۔

درخواست مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ہے۔

قیمت میں اضافے سے کراچی کے بجلی صارفین پر 8 ارب 59 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا، نیپرا 27 اپریل کو کے الیکڑک کی درخواست پر سماعت کرے گا۔شیئر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں