ریکوڈک منصوبے کے مجوزہ معاہدے، سیٹلمنٹ کی منظوری

صوبائی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں ریکوڈک منصوبے کے مجوزہ معاہدے اور سیٹلمنٹ کی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت منعقد ہونے والے صوبائی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں ریکوڈک منصوبے کے مجوزہ معاہدے اور سیٹلمنٹ کی منظوری دے دی گئی۔

کابینہ اجلاس میں معاہدے کے تمام پہلوؤں اور نکات کا تفصیلی جائیزہ لیتے ہوئے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ معاہدے میں موجودہ صوبائی حکومت کے منصوبے کے حوالے سے ٹھوس موقف کو پزیرائی حاصل ہے اور بلوچستان کے حقوق و مفادات کو تحفظ دیا گیا ہے اراکین کابینہ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ریکو ڈک منصوبہ بلوچستان کی ترقی اور احساس محرومی کے خاتمے کا ضامن اور صوبے کے عوام کی خوشحالی کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گا۔

کابینہ نے معاہدے میں بلوچستان کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے پر وزیراعلیٰ اور انکی ٹیم کی کامیاب کاوشوں کو سراہا قبل ازیں سیکرٹری محکمہ معدنیات نے کابینہ کو مجوزہ معاہدے کی تفصیلات اور منصوبے پر عملدارآمد سے بلوچستان اور اہل بلوچستان کو حاصل ہونے والے فوائد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی معاہدے اور سیٹلمنٹ کی مکمل تفصیلات آج بروز اتوار وزیراعظم کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس کے بعد جاری کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں