رواں سال ملکی برآمدات گزشتہ سال سے بھی زائد ہوں گی، مشیر تجارت

 کراچی: وفاقی مشیر تجارت وسرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ رواں سال ملکی برآمدات گزشتہ سال سے بھی زیادہ ہوں گی، عالمی مارکیٹوں میں مسابقت کے لیے بجٹ میں ریگولیٹری ڈیوٹی اور کسٹم ڈیوٹی کی شرحوں میں کمی جائے گی۔

بورڈ آف انویسٹمنٹ کے تحت سی پیک انڈسٹریل کوآپریشن بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کے دوران مشیرتجارت نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) چین سمیت پوری دنیا سے سرمایہ کاری کے لیے ہے، او آئی سی سی آئی کا بزنس کلائمنٹ سروے بتا رہا ہے کہ ہم بہتر کررہے ہیں جبکہ دو سال قبل ان کا سروے تنقید سے بھرا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے آنے والی نسلیں یہ نہ کہیں کہ 2022 میں ایک موقع ملا تھا وہ ہم نے ضائع کر دیا، عالمی حالات مشکل ہیں، یورپ کی صورتحال مشکل ہے، ہمیں اپنے چینی پارٹنرز کے ساتھ تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پاکستان ٹریڈنگ سے مینوفیکچرنگ اکنامی میں منتقل ہورہا ہے، معاشی ترقی کا انفراسٹرکچر دکھائی دینے لگا ہے اور خطے کی کنکٹیوٹی کا انفراسٹرکچر موجود ہے، 21مارچ سے پاکستانی ٹرکس افغانستان کے ازبکستان قازقستان اور اس سے اگلی منزلوں تک جائیں جبکہ ازبکستان کے ٹرکس بھی پاکستان آئیں گے۔

وفاقی مشی تجارت و سرمایہ کاری نے کہا کہ وسطی ایشیائی ممالک کی تجارت 800 ارب ڈالر ہے، سی پیک منصوبے میں چین سمیت دنیا بھر کےلوگ سرمایہ کاری کرسکتے ہیں، ہماری توجہ اپنی برآمدات پر مرکوز ہے، برآمدات کے لیے پاکستانی مصنوعات کی تعداد محدود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں