یوٹیلٹی اسٹورز پر مارچ کیلئے 2 ارب43 کروڑ 37 لاکھ روپے کی سبسڈی مختص

  یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے یوٹیلٹی اسٹورز پر مارچ کیلئے 2 ارب 43 کروڑ 37  لاکھ روپے کی سبسڈی مختص کردی۔

ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر مارچ کے لئے 2 ارب 43 کروڑ 37  لاکھ روپے کی سبسڈی مختص کی ہے، وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر پانچ اشیاء پر سبسڈی دی جارہی ہے۔

ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ گھی، آٹے، چینی، چاول اور دالوں کیلئے سبسڈی مختص کی گئی ہے، جس کے تحت مارچ کے لئے گھی پر ایک ارب 62 کروڑ 40 لاکھ روپے کی سبسڈی مختص کی گئی ہے، درآمدی گندم کے آٹے پر 54 کروڑ 30 لاکھ روپے، درآمدی چینی پر 22 کروڑ 50 لاکھ روپے، باسمتی چاول پر 50 لاکھ روپے، سیلا پر 30 لاکھ اور ٹوٹا چاول پر 72 لاکھ روپے کی سبسڈی مختص کی گئی ہے۔

ذرائع نے  بتایا کہ دال چنا پر 75 لاکھ روپے، دال مسور پر 90 لاکھ روپے، سفید چنے پر ایک کروڑ روپے کی سبسڈی مختص کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پرآٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 950 روپے مقرر ہے، جب کہ چینی 85 روپے فی کلو اور گھی کی فی کلو قیمت 260 روپے مقرر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں