برینٹ خام تیل نئی بلندی پر پہنچ گیا

یوکرین روس تنازع کے بعد سے عالمی منڈی میں بڑھنے والی خام تیل کی قیمتیں تاحال سنبھل نہ سکیں اور ان میں اضافہ جاری ہے۔

برینٹ خام تیل نئی بلندی پر پہنچ گیا جو 117 ڈالرز فی بیرل کی سطح عبور کر گیا ہے۔

خام تیل کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیے اسٹریٹجک ذخائر سے تیل جاری کرنے کا امریکی اعلان بھی بے سود رہا۔

گزشتہ روز بھی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ساڑھے 7سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں۔

یوکرین جنگ کے باعث گیس اور گندم کی قیمت میں بھی دنیا بھر میں اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں