اوگرا نے گیس اوسط16.37 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

اوگرا نے گیس اوسط 16.37 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اوگرا نے گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا، اوگرا کی سفارشات پر فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اوگرا نوٹی فیکشن جاری کرے گی۔

اوگرا نے سوئی ناردرن کیلئے گیس اوسط 16.37فیصد مہنگی کرنے اور سوئی سدرن کیلئے گیس اوسط 6.35 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دی

سوئی ناردرن کیلئے گیس کے نرخ 94 روپے فی ایم ایم بی یو بڑھانے کی منظوری دی گئی اور سوئی سدرن کیلئے گیس کے نرخ 50 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری دی۔

اوگرا کے مطابق سوئی کمپنیوں نے 2021-22 کیلئے درخواستیں جمع کرائی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں