واٹس ایپ سے مقابلے کے لیے گوگل نے ایپ کو جدید انداز سے اپ گریڈ کرلیا

انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے واٹس ایپ کو ٹف ٹائم دینے کے لیے پرانی ایپ ہینگ آؤٹ کو اپ گریڈ کر کے گوگل چیٹ پر منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ گوگل ورک اسپیس صارفین کے لیے ہینگ آؤٹس کو گوگل چیٹ پر 22 مارچ تک منتقل کردیا جائے گا۔

کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ سیٹنگز کے آپشن میں جاکر گوگل چیٹ کو منتخب کرلیں، جس کے بعد انہیں جی میل کے استعمال کے ساتھ چیٹ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

اس کے علاوہ گوگل کا کہنا تھا کہ ہے صارفین ہینگ آؤٹس کی ویب سائٹ Hangouts.google.com کے ذریعے بھی چیٹ کرسکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق ڈومین اپ گریڈ ہونے کے بعد جن موبائل فونز میں ہینگ آؤٹس ایپلی کیشن موجود ہے انہیں اپ ڈیٹ بھیجی جائے گی جبکہ باقی صارفین کو ای میل کے ذریعے نئی سروس سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

ٹیکنالوجی ماہرین نے بتایا کہ گوگل نے ہینگ آؤٹ کو جدید انداز سے پیش کیا جائے گا، جہاں چیٹ کے ساتھ سرچ باکس اور جی میل سرچ بھی نظر آئے گا جبکہ اسے موبائل فون کے علاوہ ویب ورژن یا براؤزر پر بھی استعمال کیا جاسکے گا۔شیئر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں