آسٹریلیا میں دنیا کے سب سے بلند عمودی باغ کی تعمیر شروع ہوگئی

آسٹریلیا میں دو ارب ڈالر کی لاگت سے دو بلند ٹاور بنائے جارہے ہیں جو 2028 میں مکمل ہونے پر دنیا کے سب سے طویل عمودی باغ کا اعزاز حاصل کریں گے جس پر مجموعی طور پر ساڑھے پانچ کلومیٹر طویل سبزہ اگایا جائے گا۔

میلبرن میں تعمیر کئے جانے والے یہ دوہرے ٹاور نما ہوٹل فور سیزن کمپنی تعمیر کرے گی اور اس کی تعمیر شروع ہوچکی ہے۔ اسے شہر کی سب سے بلند عمارت کا درجہ بھی حاصل ہوگا۔

مجموعی طور پر یہ 210 کمروں کی ایک ہوٹل ہے لیکن اس پر سبزہ ، پودے اور درخت اگائے جائیں گے جو اسے دنیا کا بلند ترین اور عمودی جنگل یا باغ بنائیں گے۔ فورسیزن کے مطابق دونوں ٹاوروں کی تعمیر پر ایک ارب نوے کروڑ ڈالر کی رقم خرچ ہوگی ۔ ایک چھوٹا اور دوسرا قدرے اونچا ٹاور ہوگا جس کی بلندی 365 میٹر ہوگی۔ اپنے ماحول دوست ڈیزائن کی وجہ سے اسے دنیا کا بلند ترین ’گرین اسکریپر‘ کا نام بھی دیا گیا ہے۔

اس کی چھت پر آسٹریلیا کا بلند ترین باغ بنے گا جہاں بار اورریستوران بھی ہوگی جبکہ پوری عمارت کا سبز رقبہ 12500 مربع میٹر ہوگا۔ اگر اس رقبے کو سیدھا کیا جائے تو یہ ساڑھے پانچ کلومیٹر بنتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں