روس کے ساتھ تجارت کا راستہ کھل رہا ہے، مشیر تجارت

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ روس پاکستان کے ساتھ تعمیرات اور گیس پائپ لائن کے شعبے میں تجارت کرنا چاہتا ہے، اب دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا راستہ کھل رہا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہا کہ روس ہمارے ساتھ تعمیرات اور گیس پائپ لائن کے شعبے میں تجارت کرنا چاہتا ہے، جس کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منسٹری آف کامرس کی پوزیشن کے مطابق پاکستان کو بھارت کے ساتھ تجارت کرنا چاہیے، آخری بار جب بھارت کے ساتھ تجارت کھلی تو میں وہاں گیا تھا۔

عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہم یہ ایونٹ کروانے جا رہے ہیں، یہ ایونٹ صحت اور انجینئرنگ کے لئے ہے، اس کے ذریعے ہم نے ایکسپورٹ بڑھانا ہے، ہماری مصنوعات جو باہر جاتی ہیں اس میں ورائٹی بہت کم ہے، ہماری کوشش ہے کہ ہمارے پروڈکٹ آگے بڑھیں۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ ہمارے یہاں ہیلتھ کیئر کے شعبے میں گروتھ بڑھ رہی ہے جبکہ ہمارا ٹیکسٹائل بہت اچھا کام کر رہا ہے، رواں سال  21 بلین ڈالرز کی ایکسپورٹ کا ہدف طے کیا ہے جبکہ اگلے گال 27 ارب ڈالرز مختص کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوڈ انڈسٹری ترقی کر رہی ہے اور دبئی میں خاص طور پر پروڈکٹس اچھی جا رہی ہے، جہاں 400 بین الاقوامی مندوبین آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا اثر انڈسٹری پر نہیں بلکہ عام آدمی پر بہت آ رہا ہے، ہم نے سترہ اشیا کو افغانستان میں ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں