سندھی کاشتکار آمدنی بڑھانے کے قابل ہو گئے، عالمی بینک

عالمی بینک نے کہا ہے کہ دیہی سندھ کے کاشتکار سندھ ایگریکلچر گروتھ پراجیکٹ (ایس اے جی پی) کی مدد سے اب اپنی آمدنی کو ب

پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن نے ایک ٹوئٹ کیا کہ اس پراجیکٹ سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے پروڈیوسرزکو مارکیٹ سے بہتر طورپر منسلک کیا جا رہا ہے۔

سندھ ایگریکلچر گروتھ پراجیکٹ 5 سال تک چلا جو مئی 2021 میں ختم ہوا، اس منصوبہ سے دودھ کی مجموعی پیداوار میں 28.4 فیصد اضافہ ہوا، منصوبے نے دودھ پیدا کرنے والوں کی آمدنی بڑھانے میں براہ راست کردار ادا کیا، پراجیکٹ کے تحت سندھ کے 10 اضلاع میں 153 دودھ پروڈیوسر گروپس قائم کئے گئے۔

پراجیکٹ کے تحت استفادہ کنندگان کے لیے 484 لائیو اسٹاک مینجمنٹ ٹریننگ ڈپارٹمنٹ قائم کیے گئے جن میں کسانوں اور سرکاری تربیتی اداروں کے ارکان دونوں شامل تھے، منصوبے کے تحت 121 ویٹرنری یونٹس کی بحالی کی گئی ، اب تک 5753 کسان لائیو سٹاک مینجمنٹ کی تربیت سے مستفید ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں