آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط موصول ہوگئی، اسٹیٹ بینک

آئی ایم ایف کی جانب سے بھیجی جانے والی ایک ارب ڈالرز کی قسط جمعے کو اسٹیٹ بینک کو موصول ہوئی۔

آئی ایم ایف کی جانب سے بھیجی جانے والی ایک ارب ڈالرز کی قسط جمعے کو اسٹیٹ بینک کو موصول ہوئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان نے تصدیق کی کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی چھٹی قسط موصول ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ  آئی ایم ایف نے اس پیکج کے لیے کڑی شرائط عائد کی تھیں جس کی بنیاد پر حکومت نے پارلیمنٹ میں منی بجٹ پیش کر کے مختلف اشیا پر ٹیکس عائد کیا جس کے نتیجے میں ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آیا۔

دو روز قبل وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کی جانب سے منظور کیے جانے والے پیکج کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں