پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکیوں کو 6 ماہ میں کروڑوں ڈالرز منافع

پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکی سرمایہ کاروں نے رواں مالی سال 2021-22 کی پہلی ششماہی(جولائی تا دسمبر) کے دوران منافع کی مد میں مجموعی طور پر89 کروڑ بارہ لاکھ ڈالر اپنے ممالک منتقل کیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان  کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی مد میں79 کروڑ چالیس لاکھ ڈالر جبکہ پورٹ فولیوسرمایہ کاری کی مد میں9 کروڑ 72 لاکھ ڈالرز منافق کی مد میں اپنے ممالک منتقل کیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال2020-21 کی اسی مدت میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکی سرمایہ کاروں نے89 کروڑ 23 لاکھ ڈالر منافع کی مد میں اپنے ممالک منتقل کیے تھا جبکہ پہلے چھ ماہ میں منافع کی مد میں 84 کروڑ ایک لاکھ ڈالر اور پورٹ فولیو سرمایہ کاری پرمنافع کی مد میں پانچ کروڑ بائیس لاکھ ڈالر کی رقوم کی اپنے اپنے ممالک کو منتقل کی گئی تھیں۔

اعداد و شمار کے مطابق دسمبر میں پاکستان میں سرمایہ کاری پرمنافع  کی مد میں گیارہ  کروڑباون لاکھ ڈالر کی رقوم اپنے اپنے ممالک کو منتقل کی گئی، جس میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری پر ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا منافع بھی شامل ہے۔

غیرملکی سرمایہ کاری پرمنافع کی مد میں رقوم کی منتقلی میں برطانیہ اور امریکا سرفہرست رہے، برطانوی سرمایہ کاروں نے منافع کی مد میں 170.3 ملین ڈالر جبکہ امریکی سرمایہ کاروں نے 146.7 ملین ڈالر منتقل کئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں