موسم سرما کیلیے 2 لاکھ ٹن فرنس آئل درآمدکیا، حماد اظہر

وفاقی وزیر حماد اظہرنے کہا ہے کہ موسم سرما کیلیے2 لاکھ ٹن فرنس آئل درآمد کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر حماد اظہرنے کہا کہ زیادہ طلب کی پیشگوئی، ایل این جی کارگوز میں مزید ڈیفالٹ کے خطرات اور بجلی کے پیداواری کارخانوں میں کم اسٹاک کی وجہ سے موسم سرما کیلیے2 لاکھ ٹن فرنس آئل درآمد کیا گیا، نہروں کی سالانہ بندش کی وجہ سے ڈیموں سے پانی کا اخراج کم ہوا ہے اس لیے فرنس آئل سے چلنے والے پلانٹس چل رہے ہیں اور آئندہ چند یوم میں فرنس آئل کی کھپت 13ہزار ٹن یومیہ ہوجائیگی۔

ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ فرنس آئل سے متعلق بعض غلط فہمیوں کی وضاحت ضروری ہے، موسم گرما میں پاکستان کو فرنس آئل کی معتدل کمی کا سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ پیوستہ سال کے مقابلہ میں ڈیموں میں کم پانی کی وجہ سے پاورپلانٹس زیادہ چلائے گئے، فرنس آئل کی کھپت گزشتہ سال کے مقابلہ میں116 فیصد زیادہ رہی تھی، مقامی ریفائنریز اس حجم کا نصف پیداوار دے رہی ہے اور آئی پی پیز کے پاس موجود ذخائر اب بھی مطلوبہ سطح سے کم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں