دنیا کے معمر ترین شخص نے گھوڑا گاڑی دوڑ جیت لی

امریکہ میں ہرسال منعقدہ گھوڑا گاڑی ریس 86 سالہ کھلاڑی نے اپنے نام کرتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

ٹونی ڈینڈیو نے ایک ہفتے قبل ہی اپنی 86ویں سالگرہ منائی تھی کہ انہوں نے نیوجرسی میں منعقدہ فری ہولڈ ریسے وے میں حصہ لیا۔ ان کے گھوڑے کا رجسٹریشن نمبر پانچ تھا جس کے ساتھ بندھی چھوٹی گاڑی سے دوڑتے ہوئے وہ یہ مقابلہ جیت گئے۔

اس طرح انہوں نے جارج مک کینڈلیس کا 1994 میں قائم کردہ ریکارڈ توڑ دیا ہے جس میں جارج نے 83 سال کی عمر میں ریس جیتی تھی۔ ٹونی نے ایک میل کا فاصلہ صرف ایک منٹ 59 سیکنڈ اور دو ملی سیکنڈ میں مکمل کرتے ہوئے اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹونی مسلسل گھوڑا ریس میں شرکت کرتے رہتے ہیں اور یہ ان کی 234 ویں فتح بھی تھی کیونکہ وہ کئی دہائیوں سے اس ریس میں شریک ہورہے ہیں اور بہترین کھلاڑی تصور کئے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں