ایل این جی خریداری؛ ری ٹینڈر سے 2.1 ارب کی بچت ہوئی، پی ایس او

پی ایس او کے مطابق ایل این جی کی خریداری کے لیے ری ٹینڈر کے عمل سے پاکستان کے 2.1 ارب روپے کی بچت ہوئی۔

ترجمان پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی خریداری کے لیے ری ٹینڈر کے عمل سے پاکستان کے 2.1 ارب روپے کی بچت ہوئی۔

ترجمان کے مطابق 27 جولائی کا ٹینڈر بلند قیمت کی وجہ سے اسکریپ کر دیا گیا۔ 29 سے 30 اگست کی ڈیلیوری کے لیے دوبارہ ٹینڈر کیا گیا۔ نئے ٹینڈر میں ایل این جی کے لیے 15.92 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی پیشکش ملی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں