حکومت نے اسمارٹ فونز کی کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ کردیا

حکومت نے اسمارٹ فونز کی کسٹم ڈیوٹی میں 5 ہزار روپے سے لے کر 8500 روپے تک اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بیرون ملک سے اسمارٹ فون لانے اور منگوانے والوں کی موجیں ختم ہوگئیں، ایف بی آر نے اسمارٹ فونز کی کسٹم ریگولیٹری ڈیوٹی میں 5 ہزار روپے سے لے کر 8500 روپے تک اضافہ کردیا۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی میں اضافہ ملک میں موبائل فون بنانے کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

شناختی کارڈ پر باہر سے آئے اسمارٹ فونز کے لیے نیا ٹیرف لاگو کیا گیا ہے جس کے مطابق 101 ڈالر تا 200 ڈالر مالیت کے فون پر ڈیوٹی 5984 سے بڑھا کر 11561 روپے، 201 تا 350 ڈالر کے فون پر ڈیوٹی 7865 سے بڑھا کر 16401 روپے، 351 تا 500 ڈالر مالیت کے موبائل فون پر ڈیوٹی 22715 سے بڑھا کر 28820 روپے، 500 ڈالر سے زائد مالیت کے فون پر کسٹم ڈیوٹی 40392 سے بڑھا کر 46277 روپے کردی گئی۔

اسی طرح 60 روز کے دوران بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے پاسپورٹ پر موبائل رجسٹریشن کی ڈیوٹی بھی بڑھا دی گئی۔ 100 تا 200 ڈالر کے اسمارٹ فون پر ڈیوٹی 4510 سے بڑھا کر9580 روپے، 200 تا 350 ڈالر مالیت کے فون پر ڈیوٹی 6180 سے بڑھا کر 13940 روپے، 350 ڈالر تا500 ڈالر مالیت کے فون پر ڈیوٹی 17650 سے بڑھ کر 23200 روپےاور 500 ڈالر سے زیادہ مالیت کے فون پر ڈیوٹی 31520 سے بڑھا کر 36870 روپے کردی گئی۔

بیرون ملک سے آنے والے مسافر اپنے پاسپورٹ پر صرف ایک فون رجسٹرڈ کروا سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں