کمرشل ایکسپورٹرز کے لیے ریفنڈ کی شرح میں اضافہ

وفاقی حکومت نے کمرشل ایکسپورٹرز کے لیے ریفنڈ کی شرح برآمدی ویلیو کے 12 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد مقرر کر دی۔

اس حوالے سے ایف بی آر نے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس میں بتایا گیا ہے کہ کمرشل برآمد کنندگان فاسٹر کے ذریعے تصدیق شدہ برآمدی ویلیو کے پندرہ فیصد کے برابر ریفنڈز حاصل کرسکیں گے۔

ایف بی آر کے نوٹی فکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ کمرشل ایکسپورٹر جو صنعتوں سے مال خرید کر ایکسپورٹ کرتے ہیں انہیں یہ سہولت ملے گی۔ ایف بی آر نے ریفنڈ کی ادائیگی کے لیے بنیادی شرط بھی واضح کر دی ہیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اس کا اطلاق مینوفیکچرنگ کٹیگری میں نان رجسٹرڈ کمرشل برآمد کنندگان ہر ہوگا اور ریفنڈ کی ادائیگی ایکسپورٹ پروسیڈ کی پاکستان پہنچنے پر ہوگی، ایکسپورٹ پروسیڈ کا بینک دستاویز کے ذریعے ثبوت دینا ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ریفنڈ کی ادائیگی فاسٹر نظام کے تحت ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں